ترکی سے ڈی پورٹ 43 پاکستانی سیالکوٹ ایئر پورٹ پر گرفتار۔
سیالکوٹ: ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 43 پاکستانی مسافروں کوسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کر لیا۔ تیس مسافروں کو گوجرانوالہ جبکہ 13 کو گجرات منتقل کر دیا گیا ۔ گرفتار تمام افراد غیر قانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 43 مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔ ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے تمام افراد پرواز نمبر G9551 کے ذریعے سیالکوٹ پہنچے تھے۔ گرفتار تمام افراد غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ 30افراد کو ایف آئی اے گوجرانوالہ جبکہ 13افراد کو ایف آئی اے گجرات منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں سے انسانی سمگلروں بارے پوچھ گچھ جاری ہے انسانی سمگلروں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔