تارکین وطن کی خبریں
بیرون ملک پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل

اسلام آباد: بیرون ملک پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کوایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔

وفاقی حکومت نے 'نیا پاکستان کالنگ' منصوبے کا آغازکیا جس کے بعد وزارت تمام اوورسیزپاکستانیوں کا ریکارڈ اپنی ویب سائیٹ پرآویزاں کرے گی، ریکارڈ وزارت اوورسیزپاکستانیوں کی ویب سائیٹ پربھیجا جاسکے گا اورجس شعبے کے ماہرکی خدمات درکارہوں گی اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا۔

پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہراوورسیزاپنا ڈیٹا جمع کرواسکیں گے جب کہ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگرریکارڈ جمع کیا جائے گا۔


واپس جائیں