ڈیم فنڈ کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کے ایک اہم وفد نے پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے قائم مقام سفیر شہزاد دستگیر نوشیروانی سے خصوصی ملاقات کی۔
ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) وزیراعظم عمران خان نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے فورا ً بعد پاکستان کی بقاء و سلامتی اور وطن عزیز کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کی اہم اقدام اٹھائے ان میں سے ایک اہم قدم پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانی قوم اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیم فنڈ میں رقم جمع کروا کے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں اس سلسلے میں آئرلینڈ میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے چند اہم شخصیات نے ایک وفد کی صورت میں پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے قائم مقام سفیر شہزاد دستگیر نوشیروانی سے خصوصی ملاقات کی۔
اس وفد میں امتیاز خان ۔سولیسٹر چوہدری عمران خورشید ۔عتیق الرحمن باجوہ۔ وسیم بٹ ۔خالد خان ۔عرفان مشتاق ۔ مقصل آمین اور آصف سلیم شامل تھے پاکستانی سفارت خانہ ڈبلن کے قائم مقام سفیر شہزاد دستگیر نوشیروانی نے بڑی خندہ پیشانی سے وفد کو خوش آمدید کیا۔ امتیاز خان نے تمام وفد کا شہزاد دستگیر نوشیروانی سے تعارف کروایا وفد نے ڈیم فنڈ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام سے شہزاد دستگیر نوشیروانی کو آگاہ کیا جس پر شہزاد دستگیر نوشیروانی نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور ان اقدامات کو بہت سراہا اور چند اہم ہدایات فرماتے ہوئے اس خواہش کا اظہار اور یقین دہانی کروائی کہ آپ کا آئندہ کوئی بھی اجلاس یا کوئی پروگرام ہو میں اس میں بھرپور شرکت کروں گا اور پاکستانی ایمبیسی کی مکمل سرپرستی اور ہر قسم کا تعاون ہو گا جس پر تمام وفد نے بڑی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایمبیسی سٹاف کے مسعود اللہ حسن اور سید شاہد حسین ترمذی بھی موجود تھے آخر میں وفد کی تواضع چائے کافی اور بسکٹ سے کی گئی۔