عید قربان ہمیں اللہ کی راہ میں جان کی قربانی سے بھی دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے: ملک اکرام اعوان ڈوگہ ( ہالینڈ )
کھاریاں (تنویر نقوی سے) عید قربان ہمیں اللہ کی راہ میں جان کی قربانی سے بھی دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اس سے اللہ کی مخلوق کیلئے بھی ایثار کا جذبہ پیدا کرنے کا درس ملتا ہے اس موقع پر بالخصوص قربانی کے گوشت میں سے غرباء، مساکین اور رشتہ داروں کو بھی حصہ ضرور دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اللہ کے پیارے نبی حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی ادائیگی کا دن ہے ہم جانور ذبح کرکے سنت ابراہمیؑ ادا کرتے ہیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہْ وسلم کی خوشنودی بھی حاصل کرنا مقصد ہوتا ہے اس موقع پر ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں مساکین اور غرباء کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں کو بھی شامل کریں اور قربانی کے گوشت میں سے حصہ دیں۔