سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ میں پرچم کشائی کی تقریب
بارسلونا(بیورورپورٹ )جشن آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ،تقریب میں میڈرڈ اور گرد ونواح کے گاوں میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کے علاوہ مقامی ہسپانوی شہریوں نے شرکت کی
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام لوگ کھڑے رہے اس موقع پر سفیر پاکستان خیام اکبر نے پرچم کشائی کی پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن عمر علی نے صدر پاکستان ممنون حسین کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ وزیراعظم جسٹس ر ناصر الملک کا قوم کے نام پیغام سفیر پاکستان خیام اکبر نے پڑھ کر سنایا سفیر پاکستان خیام اکبر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی اور خوش آمدید کہا انہوں نے پاکستان میں مستحکم ہوتی امن وامان کی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی حالیہ الیکشن کے بعد تبدیلی اور امید کا بھی ذکر کیا اور عالمی برادری سے بھارت پر دباو بڑھانے کی اپیل بھی کی سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان میں انوسٹمنٹ کے نئے مواقع ملیں گے لہذا پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں سفیر پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر کھولے گئے دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ میں اپنا مثبت حصہ ڈالنے کی درخواست بھی کی بعد ازاں بچوں نے ملی نغموں سے سفارت خانہ کی فضاؤں میں رنگ بھر دیامحترمہ لبنی خیام اکبر نے بچوں میں تحائف بھی بانٹے گئے تقریب کے اختتام پر حاضرین کے لئے پر ذائقہ پاکستانی کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا