ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بھارتی قونصل خانہ بارسلوناکے باہریوم سیاہ منایا گیا
بارسلونا(بیورورپورٹ )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بھارتی قونصل خانہ بارسلوناکے باہریوم سیاہ منایا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مظاہر ین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ پکڑے ہوئے تھے جن پر کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہر ین بھی جوش وجذبہ کے ساتھ جنگ رہے جنگ رہے کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی،آزاد آزاد کشمیر آزاد ،بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرے نعرے بلند کرتے رہے اس موقع پر پاک یونائیٹڈ فیڈریشن،دعوت اسلامی،منہاج القرآن اسپین کاتالان فیڈریشن ،مسلم لیگ نون یوتھ ونگ ،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سماجی تنظیمات کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور دنیا بھر میں ان کی آواز کو اٹھانا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ،بھارت کشمیر میں جاری ظلم وستم کو بند کرے اور کشمیریوں کو انُکا حق آزادی دے۔ احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نے تمام شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی مدد کے لئے ہم آپ لوگوں کو پکارتے رہیں گے اور امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اسی جذبہ کے تحت اپنے کشمیریوں بھائیوں کی مدد کے لئے ہماری آاز پر کشمیری کی آواز بنتے رہیں گے