پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے صوبائی اسمبلی سے حلف اٹھا لیا ہے۔
یورپ(چیف اکرام الدین)خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی تقریب حلف برداری پشاور میں منعقد ہوئی سپیکر اورنگزیب نلوٹھہ نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے مومنہ باسط نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے دن اللہ کا لاکھ لاکھ شکریہ ادا کرتے ہے اور خاص طور پر اپنے حلقے کے عوام کی انتہائی مشکور ہے جنہوں نے ان پر اعتماد کرکے ایوان تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور عوام کی خدمات کیلئے دن رات کام کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ اور ان کو سہولیات فراہم کرنا رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے مومنہ باسط کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی اس موقع پر اہلیان کا کہنا تھا کہ وہ ایم پی اے مومنہ باسط کا ایم پی اے بننے پر انتہائی خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں علاقے کے عمائدین کا کہنا تھا کہ علاقعے کیلئے مومنہ باسط کی پہلے سے گراں قدر خدمات موجود ہیں اور امید ہے ان کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا آخر میں رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے مومنہ باسط نے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی.