کویت میں چار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد پاکستان بزنس سنٹر کا انتہائی اہم قدم ہے.اظہر بٹ
کویت (بیورورپورٹ ) کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت اظہر بٹ نے کہا ہے کہ کویت میں چار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد پاکستان بزنس سنٹر کا انتہائی اہم قدم ہے جس کیلئے وہ پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہزاروں پاکستانی اس کیمپس سے مستفید ہوئے۔ اللہ تعالیٰ حافظ محمد شبیر کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ آ ئندہ بھی اسی طرح کمیونٹی خاص طور پر دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔