تارکین وطن کی خبریں
یورپی ملکوں کے رویے سے تارکین وطن کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوگئیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (بیورورپورٹ ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے یورپی ملکوں اور خاص طور سے اٹلی اور مالٹا کی پالیسیاں جانی نقصانات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ملکوں کے اقدامات کی وجہ سے بحیرہ روم میں سفر کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں یورپی یونین اور لیبیا کے درمیان ہونے والے سمجھوتے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں بھٹکنے والے تارکین وطن کے لیے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے بھی یورپی ملکوں اور خاص طور سے اٹلی اور مالٹا کے مخاصمانہ رویے کی وجہ سے سینکڑوں تارکین وطن کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس وقت دس ہزار سے زائد تارکین وطن لیبیا میں قائم حراستی مراکز میں موجود ہیں جہاں بنیادی انسانی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حکومت اٹلی کی جانب سے این جی اوز کو ریسکیو آپریشن سے روک دیا جانا بھی بحیرہ روم میں جانی نقصانات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے


واپس جائیں