تارکین وطن کی خبریں
سعودی عرب میں ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا،اسپین میں مقیم مسلمان بھی عید الاضحی منگل21اگست کو منائیں گے

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا۔کل بروز اتوار یکم ذو الحج ہوگی۔

سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ذو الحج کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق وقوف عرفہ پیر20اگست کو جبکہ عید الاضحی منگل21اگست کو ہوگی۔گذشتہ سالوں کی طرح اسپین میں مقیم مسلمان بھی سعودی عرب کے ساتھ ہی عید منائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کل بروز اتوار عید الاضحی کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلاس ہوگا


واپس جائیں