پاکستان تحریک انصاف اُندلس سپین کے کوآرڈینیٹر چوہدری اظہر اقبال چٹھہ اپنے عہدے سے مستعفی
مالاگاہ( پ ر)پاکستان تحریک انصاف اُندلس سپین کے کوآرڈینیٹر چوہدری اظہر اقبال چٹھہ نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ، دوست ، دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں اس فیصلے سے قبل وہ اپنے دوستوں اور پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شہباز ملک کو اعتماد میں لے چُکے ہیں، ہمارے درمیاں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہی ، ہمارا بڑاعزت پیار والا رشتہ ہے ہم آئندہ بھی مل کر کام کرتے رہیں گے،پی ٹی آئی سپین کی پوری قیادت بڑے جذبے اور خلوص کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کررہی ہے ،
ہمارا مقصد پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی کامیابی تھی جو الحمد اللہ ہم حاصل کر چُکے ہیں، عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، میں پی ٹی آ ئی کی قومی اور صوبائی حکومتوں کے لیے دعاگو ہوں ،انہوں نے پی ٹی آ ئی سپین کے صدر محمد شہباز ملک اور باقی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہہ کہ جس طرح اپنی مصروفیات چھوڑ کر الیکشن 2018 میں کپتان عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیا وہ قابل ستائش ہے۔