بارسلونا میں جشن آزادی کے پروگرامز ،کب کہاں ہورہا ہے
بارسلونا(بیورورپورٹ ) بارسلونا میں مقیم پاکستانی ہر سال کی طرح امسال بھی جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے جا رہی ہے۔
پہلا پروگرام پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام جشن آزادی کا بھر پور فیملی پروگرام چودہ اگست منگل کی شام سہ پہر پانچ بجے پلاسا آنخیل (چٹا پلاسا( میں ہوگاجس میں نعتیں، تقریریں، ملی نغمے، کوئزمقابلہ، ٹیبلو ہونگے اس کے علاوہ ٹیلنٹ ایوارڈ 2018 کا انعقاد ہوگا جس میں بچوں کے لئے میڈل ،کپ اور ڈھیروں انعامات ہونگے۔ پاک فیڈریشن اسپین کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی پر وقار تقریب میں شرکت کی دعوت عام دی ہے دوسرا پروگرام خواتین کی معروف تنظیم آسے سوپ(plaa de Folch i Torres del Raval Barcelona (metro Paralelo) میں کرنے جا رہی ہے آزادی کے پروگرام میں خواتین، بچوں اور پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے پروگرام شام 18:45 شروع ہو گا اور 21:30 تک رہے گا۔ تیسرا جشن آزادی کا پروگرام قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا اور گئے رات تک جاری رہے گا۔ جشن آزادی کے پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ جشن آزادی کے پروگرام میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان کے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے جائیں گے اور کے علاوہ بچے ملی نغمے گائیں گے۔ قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کی جانب سے تمام پاکستانی کمیونٹی کی سماجی سیاسی اور مذہبی تنظیمات کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔