تارکین وطن کی خبریں
شیخ نعمت اللہ کی جانب سےپاکستان تحریک انصاف کی الیکشن 2018 میں واضع جیت پر پارٹی دوستوں کے اعزاز میں اعشائیہ

تقریب میں کارکنان نے بھر پور شرکت کی اور میزبان اور تمام اوورسیز کو مباکباد دی۔

پیرس( اشفاق چوہدری)پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن 2018 میں واضع جیت پر سینئر رہنما شیخ نعمت اللہ کی جانب سے اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں کارکنان نے بھر پور شرکت کی اور میزبان اور تمام اوورسیز کو مباکباد دی۔

آخر میں تقریب کے میزبان شیخ نعمت اللہ نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور مباکبارکباد دیتے ہوئے کہا کےمحترم ساتھیوں !ایک مرتبہ پھر آپ سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پی ٹی آئی کی نمایاں کامیابی پر دلی مبارک باد قبول ہو۔ الیکشن میں بھاری اکثریت سےجیتنے کے بعد ہمارے باہمی تعلقات یعنی اوورسیز پاکستانیوں اور پی ٹی آئی قیادت کے تعلقات کی نوعیت کے متعلق مختلف سوالات اٹھتے ہونگے ۔اپنے قلیل و ناقص تجربہ کی بنا پر کچھ باتیں آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔

سب سے پہلے تو جو طویل عرصہ سے ہم سب جانی ومالی جہدمسلسل میں لگے ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی کامیاب ہو کر اس مقام پر آ جائے جہاں وہ وفاقی اور پیشتر صوبائی حکومتیں تشکیل کر سکے ۔ الحمد اللہ تھوڑی بہت تگ وداوء سے یہ مرحلہ تکمیل پا جائے گا۔ ہم سب کو اس پر ناز ہونا چاہئیے کہ یہ بنیادی اور انتہائی اہم مرحلہ ہم نے کامیابی سے سر کر لیا ہے


واپس جائیں