عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے،چوہدری ناہید انجم
بارسلونا(بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں فتح اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم نامزد کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف اسپین کے نائب صدر چوہدری ناہید انجم نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ قائدعمران خان وزیراعظم بن کر پاکستانی عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور پاکستان کو خود دار پاکستان بنائیں گے۔