امسال 23 ہزار سے زائد مہاجرین اسپین پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
رواں سال میں 500 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بحیرہ روم میں موت سے بغلگیر ہوئے ہیں، رپورٹ
غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں میں اموات کی شرح کافی بلند ہے جو کہ خدشات کا موجب ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ روم میں گزشتہ سات ماہ میں 500 سے زائد غیر قانونی تارکین ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں میں اموات کی شرح کافی بلند ہے جو کہ خدشات کا موجب ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رواں سال کے آغاز سے ابتک 60 مہاجرین بحیرہ روم کو پار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ادارے کے بحیرہ روم کے علاقے کے نمائندہ خصوصی ونسٹ کوچے تیل نے بحیرہ روم کے کنارے واقع ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث جتھوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کریں ۔اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اٹلی اور مالٹا جانے والے غیر قانونی تارکین وطن نے ان ممالک کی اضافی تدابیر کے باعث اب اسپین کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔امسال 23 ہزار سے زائد مہاجرین اسپین پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔