دھرنا ختم کرنے اور کام پہ واپس لوٹنے کا فیصلہ،پاک ٹیکسی ایسویسی ایشن سمیت سیکٹر کی اہم چھ تنظیمیات کا اعلان
بارسلونا(پ ر( ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ تنظیموں کی ایما پر ہونیوالی پبلک میٹنگ میں دھرنا ختم کرنے اور کام پہ واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ متفقہ فیصلہ ٹیکسی سیکٹر کے باہمی اتحاد کا ضامن ہے (باہمی اتحاد سیکٹر کی طاقت تھا ہے اور رہے گا) ، اس ہڑتال سے ہم نے کی حاصل کیا ہے۔
ٹیکسی سیکٹر کی بقا کی یہ جدوجہد اب سپین کے ہر کونے تک پہنچ چکی ہے۔ شہریوں کو یہ پیغام پہنچا ہے کہ ہم صرف اپنے روزگار کے لئے نہیں بلکہ عوامی سہولت (ٹیکسی) کی بقا کے لئے کوشاں ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم حکومت وقت کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے ہیں کہ ۱/۳۰ ایک ایسا معاملہ ہے جسے فی الفور حل ہونا چاہئے۔ ہماری کوشش سے سب پہ یہ عیاں ہو چکا ہے کہ ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ لوگ تب تک چین سے نہ بیٹھیں گے جب تک درپیش مسائل کا کوئی مستقل حل پیش نہ کیا گیا۔ ۱/۳۰ ایک قانون ہے جسے حکومت سمیت کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ہمارا موقف منطقی ہے اور سیکٹر کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹ کانفرنس نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے اختیارات جیسا کہ مانگ کی گئی ہے سی سی اے اے کو منتقل کرے گی۔ موجودہ وزرات کی کونسل اس فیصلے کی تصدیق و توثیق کرے گی۔ علاوہ ازیں حکومت نے یہ وعدہ کیا ہے کہ ایسی ترامیم کی جائیں گی جن سے ملک بھر میں ۱/۳۰ کو لاگو کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ، ٹیکسی سیکٹر بارسلونا کے لئے جو بات اہم ہے کہ حکومتی عہد کی تکمیل کے لئے لازم ہے آریا میتروپولیتانا دے بارسلونا کو یہ اختیار ہو گا کہ اضافی وی ٹی سی لائسنس کو بارسلونا میں کام کرنے سے روک سکے۔ اس سارے عمل کے لئے حکومت کو وقت درکار ہے ہم جانتے ہیں کہ اگست چھٹیوں کا مہینہ ہے ہم سے یہ کہہ کر وقت مانگا گیا ہے کہ قوانین و ضوابط میں ترامیم و اضافے کی ضرورت ہے تاکہ اسے موثر بنایا جا سکے ، سب تنظیموں نے متفقہ طور پر یہ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، لیکن اس انتباہ کے ساتھ کہ دغابازی کی کوشش کی جائے نہ ہی اسے "بلینک چیک"سمجھا جائے۔یہ مہلت ٹیکسی سیکٹر نے سستانے کے لئے نہیں حکومت وقت کو کام کرنے کے لئے دی ہے۔ بلاشبہ ہڑتال اور دھرنا اس بات کا عندیہ ہے کہ اپنے مقصد میں کامیابی ہمارے ہاتھ میں ہے ، ہمیں بھرپور توقع ہے کہ ہم سے کیا گیا عہد نبھایا جائے گا ، اور کسی کو کسی قسم کے ابہام نہ رہے ، کہ ٹیکسی سیکٹر کسی بھی قسم کی وعدہ کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کچھ دنوں میں غلط خبریں پھیلانے کی کوشش ہو گی ، افواہیں گردش کریں گی مگر ہمیں ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہو گی ایسی کسی جھوٹی یا بے بنیاد خبر پر ردعمل سے گریز کرنا ہو گا۔ دھرنا ہمیں ہمارے مقصد کے حصول کے قریب لایا ہے ہمیں پیچھے ہٹے بغیر یہ کوشش جاری رکھنا ہے کہ ۱/۳۰ کو نافذ کیا جائے۔ ہم بارسلونا کے شہریوں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسائل کو سمجھتے ہوئے ہمارے دھرنے کو صبر و تحمل سے برداشت کیا ہے۔ ہم اے ایم بی ، بلدیہ بارسلونا ، تمام سیاسی و سماجی تنظیموں ، جماعتوں اور ذرائع ابلاغ کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے ٹیکسی سیکٹر کے دفاع کے لئے ہمارا ساتھ دیا ہے ، ہم گواردیا اُربانا کے بھی شکر گزار ہیں جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور موجودگی دھرنے کو پرامن رکھنے میں معاون رہی ، یاد رکھئے ، ہم سب مل کر ہی ممکن بنا سکتے ہیں ۔ منجانب۔منتظمین ،پاک ٹیکسی ایسویسی ایشن سمیت سیکٹر کی اہم چھ تنظیمیات