مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،چوہدری عبدالغفار مرہانہ
بارسلونا(بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر مسلم لیگ ق اسپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ ہوا جس میں مسلم لیگ ق اسپین کے عہدیداران وممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکائ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاست میں چوہدری برادران کا اہم کردار ہے۔ چوہدری برادران ہی پاکستان کی کل کو درست سمت میں لے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ ،چوہدری حسین الہیٰ اور چوہدری مونس الہیٰ کی جیت نے گجرات میں ثابت کر دیا کہ گجرات آج بھی چوہدری برادران کو پسند کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کام چوہدری پرویز الہیٰ کے دور میں ہوئے ہیں ان میں اجتماعیت نظر آتی ہے انہوں نے صرف گجرات یا لاہور کے لئے نہیں پورے پنجاب کے لئے کام کیا ہے جس کی سب سے بڑی مثال 1122 کی ہے جس سے پورا پنجاب مستفیذ ہو رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جس کی نظر میں تمام لوگ شہر برابر ہوں ۔ مسلم لیگ ق اسپین کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت کو انتخابات میں جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے ساتھ اصولی موقف پر اتحاد کے ذریعے پاکستان کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے گی۔