ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ زیر اہتمام یورپ بھر میں پندرہ اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا
بارسلونا(بیورورپورٹ ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ اور دنیا نیوز یوکے یورپ کے زیر اہتمام 15 اگست کو دس یورپی ممالک میں بھارتی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے سامنے مظلوم کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور 15 اگست کے دن کو یورپ بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے کشمیری بھائیوں پر بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے اور خواتین کی بے حرمتی کر رہی ہے۔
بچوں اور نوجوانوں کو آندھا کیا جارہا ہے اور دنیا ان مظالم اور بربریت پر خاموش ہے۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن 15 اگست کو یوم سیاہ منا کر یورپی ممالک کی عوام کو بتانا چاہتی ہے کہ دنیا کی جمہوریت اور بھارتی جمہوریت کس طرح انسانوں کے بنیادی حق آزادی کو دبا رہی ہے۔ انہو ں نے تمام کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ جس جس یورپی ملک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہاں پر ضرور شامل ہوں اور احتجاجی مظاہرے کے ذریعے اپنی مظلوم کشمیریوں کی اواز بنیں۔ انہو ں نے کہا کہ تمام مظاہرے صبح گیارہ سے ایک بجےت کے دوران ہونگے صرف آسٹریا کیں شام تین سے پانچ بجے ہوگا۔ ہیٍڈ آف انٹرنیشنل نیوز آپریشنز دنیا نیوز اظہر جاوید نے کہا کہ دنیا نیوز نے ہمیشہ مطلوم کی مدد کی ہے جبکہ کشمیریوں کا ہم پر بطور مسلمان حق بھی ہے کہ ہم ان کی اخلاقی اور معاشرتی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نیوز نے یوکے اور یورپ میں جب سے اپنی نشریات کا آغاز کیا ہے،پہلی کوشش رہی ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا جائے۔اور ہم اس میں ایک حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ 15 اگست کے یوم سیاہ میں بھی ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور مظلوموں کی آواز بنیں گے۔