ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کو پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کا صدر بننے کے اعزاز میں معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری افضل خونن اور میاں محمد نواز کی جانب سے شاندار ظہرانہ
پیرس(نمائندہ خصوصی)پیرس کے مضافات میں واقع ؛ "۔ مہاراجہ ریسٹورنٹ ملین نیئر "۔ آؤ برویلیئرز میں معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری افضل خونن اور میاں محمد نواز کی جانب سے ڈاکڑ ارشاد علی کمبوہ کے صدر پی پی پی یورپ بننے کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں پیرس کی اہم سیاسی سماجی اور مذہی شخصیات تاج دین سکھیرا ، راجہ علی اصغر ، چوہدری ظفر اقبال ککرالی ، جاوید بٹ ، ملک ریاض ، چوہدری افضال ، چوہدری اقبال گوجر خان کے علاوہ معزز خواتین کی بھاری اکثریت نے شرکت کی اس خوبصورت تقریب کی خاص وجہ پاکستان پیپلز پارٹی لندن سے آئے ہوئے مہماناں گرامی تھے جنہوں نے اس باوقار تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔ نظامت کے فرائیض پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے ہر دلعزیز سیکرٹری پرویز صدیقی نے بڑے احسن طریقے سے سر انجام دئیے پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا
جس کی سعادت ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل کے سینئر رہنما قاری طاہر عباس گوار یہ نے حاصل کی ۔ اس کے بعد ضعیر بھٹی نے ہادی برحق سرور کونین آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتیہ کلام پیش کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر احسان خان ننھا ، جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی رضا چوہدری ، پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو ، لندن سے آئے ہوئی مہمان محترمہ شمیم بھٹو نائب صدر پی پی پی یو کے ، ابرار میر سینئر نائب صدر پی پی پی یورپ ، میاں سلیم صدر پی پی پی گریٹر لندن ، خادم حسین ناصر چیف آرگنائزر پی پی پی گریٹر لندن جیالوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو سراہا اور ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوا کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ والہانہ وابستگی اور بے لوث خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کا یورپ کا صدر بننا ایک خوش آئین بات ہے پارٹی قیادت کے اس فیصلے سے پیپلز پارٹی یورپ میں ایک نئی امنگ جوش ولولہ جذبہ اور ہمت پیدا ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی قیادت میں ان شا اللہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے خوابوں کو شرمندہ ء تعبیر کریں گئے جیسے ہی ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے تقریر کا آغاز کیا تو پی پی پی فرانس کے سینئر رہنما مرزا عتیق الرحمن کے فلک شگاف پارٹی نعروں سے ہال گونج اٹھا اس پر وقار تقریب میں جیالوں نے پارٹی نغموں پہ جھومتے اور نعرے لگاتے ہوئے شہید عوام جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید ، جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو ، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا کہ ہم انشا اللہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے فلسفے کو حقیقت کا رنگ دیں گئے پروگرام کے اختتام پر ادارہ منہاج القران انٹر نیشنل کے سینئر رہنما حافظ طاہر عباس گواریہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے اور پاکستان کی سالمیت امن و آتشی اور خوشحالی کے لئیے خاص دعا کی ۔ میزبان میاں محمد نواز نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ پروقار تقریب چوہدری افضل خونن اور میاں محمد نواز کی جانب سے دئیے گئے پرتکلف ظہرانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی