حرکت قلب بند ہونے سے رانا افتخار احمد وفات پاگیا اناللہ واناالیہ راجعون مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد دارالامن ادا کرنے کے بعد میت پاکستان روانہ
ایتھنز (اعجاز راء سے)پاکستانی برادری کے جانے پہچانے نوجوان رانا افتخار احمد عرف کاکا دل کے عارضہ کے باعث ہسپتال زیر علاج تھا گزشتہ دن حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملا محروم عرصہ دراز سے یونان مقیم تھا نماز جنازہ جامع مسجد دارالامن امونیا ادا کرنے کے بعد میت پاکستان روانہ کر دی گی مرحوم کے سوگواران میں بیوی سمیت تین بچے شامل ہیں