تارکین وطن کی خبریں
جرمنی کے ادارہ برائے مہاجرت کا انتباہ، مہاجرین ہوشیار رہیں

جرمنی کے ادارہ برائے مہاجرت BAMF نے کہا ہے کہ کئی افراد امیگریشن افسران کو روپ دھار کر اپنے گھروں پر ہی پناہ کے متلاشی افراد کے انٹرویوز کر رہے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ پر اس ادارے نے مہاجرین اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ اس کے اہلکار گھروں میں جا کر انٹرویو نہیں کرتے اور وہ ایسے کسی دھوکے میں نہ آئیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اس طرح امیگریشن افسر کا روپ دھار کر کارروائی کرے تو فوری پولیس کو اطلاع دی جائے۔


واپس جائیں