تارکین وطن کی خبریں
پی ٹی آئی اسپین کے نائب صدر گوھر بخاری پر قاتلانہ حملہ، گاڑی کے شیشے توڑ دئیے

فورٹ عباس(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی اسپین کے نائب صدر سیدگوھرشاہ بخاری پر پاکستان میں قاتلانہ حملہ جس میں ان کے ساتھی زخمی ھوگئے اور انکی گاڑیوں کو شدید نقصاں پہنچایا گیا ھے۔قاتلانہ حملہ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ سید گوہر شاہ بخاری پر ہونے والے حملہ کی پی ٹی آئی اپسین کے صدر محمد شہباز ملک اور پی ٹی آئی اسپین کے تمام عہدیداران وممبران اور کارکنان نے پر زور مذمت کی ہے ۔ صدر ملک محمد شہباز نے دوست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ انہو ں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان لوگو ں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔


واپس جائیں