تارکین وطن کی خبریں
منسٹر رافا مائیورال نےٹیکسی سیکٹر کے حالات کا زمہ دار ٹرانسپورٹ منسٹری اور CNMC کو قرار دے دیا

بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک) منسٹر رافا مائیورال نے اپنے مختصر خطاب میں ٹیکسی سیکٹر کے تمام مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے۔ اسے محنت کش طبقے کے لیے کینسر قرار دیا ہے ۔ٹیکسی سیکٹر کے ان حالات کا زمہ دار ٹرانسپورٹ منسٹری اور CNMC کو قرار دیا ہے۔ اور اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ میڈرڈ سے اس مسئلہ کو باقاعدہ حل کرنے کے لیے تمام کیبنٹ سے بات چیت جاری رکھیں گے۔

ٹیکسی سیکٹر کی تنظیموں نے رافا کی تقریر کو سراہتے ہوئے CNMC کی تحلیل کا مطالبہ کیا ہے۔معاملات کے حل کے لیے سوموار 12 بجے ایک اہم میٹنگ منسٹری دی فامینتو کے ساتھ ہو گی۔اور دھرنا و ہڑتال مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک جاری رہی گی۔

یاد رہے کہ بارسلونا میں موبائل ایپلیکیشن اوبر اور کیبی فائی کے خلاف ہڑتال جاری ہے ۔جس سے 2 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہونے کے علاوہ تمام شہر کا ٹرانسپورٹ سسٹم اور کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔ہڑتال کا مقصد حکومت کی طرف سے اوبر اور کیبی فائی کو طے شدہ حد سے زائد VTC لائسنس کا اجراء ہے ۔ماضی میں پرائیویٹ کمپنیز کو 1/30 کی نسبت سے VTC لائسنس جاری کئے گئے تھے، جس کو بڑھا کے 7/30 کر دیا گیا۔

حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف سپین میں ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ تنظیموں نے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی۔ اس پٹیشن کا فیصلہ گزشتہ روز ٹیکسی سیکٹر کے خلاف آنے کے رد عمل میں پورئے سپین میں ہڑتال کی کال دی گئی اور بارسلونا کے تمام بڑی شاہراوں کو ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد نے بند کر دیا اور مرکزی شاہرہ گران ویا پہ دھرنا دیا ۔

جس سے ائیر پورٹ اور ریلوئے سٹیشنز آنے جانے والے مسافر کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے منسلک لوگ متاثر ہوئے۔اس ہڑتال میں ہسپانوی لوگوں کے علاوہ سیکنڑوں کی تعداد میں پاکستانی اور انڈینز نے بھی شمولیت اختیار کی۔


واپس جائیں