پاکستانی عوام نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا: چوہدری محمد اصغر ، چوہدری محمد عباس ( ناروے )
کھاریاں ( بلال بٹ ) پاکستان تحریک انصاف ( ناروے ) کے نائب صدر چوہدری محمد اصغر ( مہمند چک ) ، چوہدری محمد عباس ( مہمند چک ) نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ عمران خان ایک جرآتمند ، دیانتدار رہنما ہیں ۔ وہ وزیراعظم بن کر پاکستان کو ترقی یافتہ ، خوشحال اور باوقار ملک بنائیں گے ۔ پاکستانی عوام نے کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے ۔ کرپٹ ٹولے کیلئے اب پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔