تارکین وطن کی خبریں
پی ٹی آئی کامیابی کے اس عظیم موقع پر شہید ہونے والے پاکستانیوں کو بھی یاد رکھے ہوئے ہے،چوہدری ناصر

بارسلونا(بیورورپورٹ )پی ٹی آئی کی ملک گیر جیت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پی ٹی آئی کے کارکنان، ممبران اور عہدیداران خوشیا منا رہے ہیں تو ساتھ ساتھ سانحہ کوئٹہ اور انتخابات میں اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کو بھی یاد رکھے ہوئے ہیں ، ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی اسپین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ناصر نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سانحہ کوئٹہ اور دیگر مقامات پر دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

چوہدری محمد ناصر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت کا نظریہ رکھتی ہے اور انہو ں نے اپنے خیبر پختون خواہ میں اس خدمت کے عمل سے ثابت کیا ہے اور وہاں کی عوان نے انہیں دوبارہ منتخب کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ان شائ اللہ مرکز کی حکومت میں بھی ہمارے قائد عمران خان پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے اور جو خواب انہو ں نے ہمیں دکھایا ہے وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا


واپس جائیں