چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری حسین الہیٰ کی جیت عوام کی جیت ہے، دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، چوہدری امتیاز لوراں
بارسلونا(نمائندہ خصوصی )حلقہ این اے 69سے چوہدری پرویز الہیٰ اور حلقہ 68 سے نوجوان قیادت چوہدری حسین الہیٰ کی انتخابات میں جیت دراصل عوام کی جیت ہے اور اس جیت پر مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماوں ، کارکنان اور دیگر عہدیداران کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ق اسپین کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جیت کے لئے سیاست کی ہے اور خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ چوہدری برادران اپنی خدمت کا سفر اسی طرح جاری وساری رکھیں گے۔