تارکین وطن کی خبریں
محبوب احمد تحریک کشمیر یورپ کے پرتگال میں صدر نامزد

پرتگال ( جمشید اقبال): تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے پرتگال کی سیاسی وسماجی شخصیت نوجوان بزنس مین پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد کو تحریک کشمیر یورپ کا پرتگال میں صدر نامزد کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محبوب احمد پرتگال میں کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تحریک کشمیر یورپ پرتگال کے نومنتخب صدر محبوب احمد نے کہا ہے کہ وہ پرتگال میں سیاسی وسفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی حق خودارادیت کی تحریک ضرور کامیاب ہو گی عالمی برادری کو خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے


واپس جائیں