حبیب رفیق گروپ کاکیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کے اوورسیز فیز ٹو کی بارسلونا میں بریفنگ
بارسلونا(بیورورپورٹ )حبیب رفیق گروپ کاکیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کے اوورسیز فیز ٹو کی بارسلونا میں بریفنگ کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ پراجیکٹ کے حوالہ سے ہو نے والی بریفنگ کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول (ص) سے ہوا۔ جس کے بعد قاضی انوسٹمنٹ کے سی ای او ثاقب رفیق نے اوورسیز فیز ٹو پراجیکٹ پر مفصل بریفنگ دی۔
ثاقب رفیق نے کہا کہ ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ محفوظ طریقہ کار کے خواہاں ہیں ، انہو ں نے کہا کہ گزشتہ 60 سال سے حبیب رفیق گروپ اپنی ایمانداری اور کام میں بے مثال ہونے کا نام ہے۔ اور اپنے صارف کے اعتماد پر پورا اترا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کے لئے محفوظ ترین سرمایہ کاری صرف ہم ہی کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے پراجیکٹ کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد نیو ائیر پورٹ سے چند منٹ کی مسافت پر ہے اور اسے موٹر وے کے ساتھ بھی لنک کیا گیا ہے۔ وہاں تک پہنچنے کا نہایت ہی آسان ذریعہ ہے۔انہو ن نے کہا کہ کھیلو ں کے میدان ہسپیتال مسجد اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی اپنے اعلیٰ معیار کے ساتھ اوورسیز صارفین کو دی جائیں گی۔منصوبہ کی تکمیل 2014 تک ہو گی۔