تارکین وطن کی خبریں
چند ماہ پہلے روزگار کی تلاش میں یونان آنے والا پاکستانی وفات پاگیا

یونان (اعجاز راء )پاکستانی نوجوان فیض رسول ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پاگیا مرحوم کاتعلق ضلع سیالکوٹ سے تھا وہ چند ماہ پہلے ہی روزگار کے سلسلہ میں یونان پہنچا تھا لیکن ہارٹ اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم ایتھنز کے شہر پیریا رہائش پذیر تھا نماز جنازہ جامع مسجد دارالامن امونیا ادا کی گی جس میں پاکستانی برادری کی سماجی شخصیات تاجر برادری پی ٹی آئی کی قیادت اور صحافی برادری نے شرکت کی میت پاکستان روانہ کرنے میں امونیا کی تاجربرادری اور سفارت خانہ پاکستان نے تعاون کیا


واپس جائیں