تارکین وطن کی خبریں
کھاریاں کینٹ کے معروف بزنس مین ٹھیکیدار محمد عرفان شیخ کے ہونہار صاحبزادے علی عرفان شیخ نے انگلینڈ سے گریجوایشن ڈگری حاصل کر لی ، پاکستانی کمیونٹی کی مبارکباد

کھاریاں ( بلال بٹ )کھاریاں کینٹ کے معروف بزنس مین ٹھیکیدار محمد عرفان شیخ کے ہونہار صاحبزادے علی عرفان شیخ نے انگلینڈ سے گریجوایشن ڈگری حاصل کر لی ، پاکستانی کمیونٹی کی مبارکباد ۔ ہونہار اسٹوڈنٹ علی عرفان شیخ نے انگلینڈ کے مشہور تعلیمی ادارے COVENTRY UNIVERSITY UK سے بیچلر ان بزنس مارکیٹنگ اینڈ مینجمنٹ ( گریجوایشن ڈگری ) امتیاز ی نمبروں سے حاصل کر لی ہے ۔ اس موقع پر پروقار تقریب یونیورسٹی ہال میں ہوئی ۔ جس میں برٹش و پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں ۔ PTI نارتھ انگلینڈ کے صدر عامر چشتی ، ناصر اسلام شیخ بھی موجود تھے ۔ علی عرفان شیخ کا تعلیمی کیئر یئر ہمیشہ شاندار رہا ہے اور انہوں نے متعدد اعزازات حاصل کئے ہیں ۔ وہ کھاریاں کینٹ کے معروف بزنس مین ٹھیکیدار عرفان شیخ کے صاحبزادے اور ناصر اسلام شیخ ، نوید اسلام شیخ کے بھانجے ہیں ۔ علی عرفان شیخ نے اپنی کامیابی کے بعد " میڈیا " سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ میں ان شاء اللہ جلد واپس آؤنگا اور اپنے وطن پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرونگا ۔ دریں اثناء چوہدری ضیاء محی الدین ، چوہدری رضا محی الدین ، چوہدری شہزاد محی الدین ( سکائی ویز گروپ ) ، چوہدری شبیر حسین مہمند چک ، انعام مرزا (جذبہ ) ، نوید اسلام شیخ ، چوہدری نعمان خالد ، شیخ ضیاء اللہ سونی ، چوہدری شاہد بشیر ایڈووکیٹ ، نوید زمان کائرہ ، چوہدری غلام دستگیر حقیقہ ، زمان احسن ، بلال بٹ ، چوہدری شاہد شاکر ، چوہدری زاہد شاکر ، توقیر وڑائچ پیارا و دیگرنے ٹھیکیدار عرفان شیخ ، علی عرفان شیخ کو مبارکباد دی ہے ۔


واپس جائیں