تارکین وطن کی خبریں
معروف سماجی شخصیت طاہر رفیع کے سسر محترم پاکستان میں وفات پا گئے

بارسلونا(بیورورپورٹ )معروف سماجی شخصیت اور سیوتادانس پارٹی کے کاتالان پارلیمنٹ کے سابق امیدوار طاہر رفیع کے سسر محترم پاکستان میں قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے۔ وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے ۔اور لاہور کے ہسپیتال میں زیر علاج تھے۔ آج صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، اردو دوست ایسوسی ایشن اور دوست میڈیا گروپ کے تمام ممبران طاہر رفیع کی دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین


واپس جائیں