شہزاد اصغر بھٹی الیکشن کمپین کے سلسلے میں پاکستان روانہ
بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سپین کے سابق سیکریٹری جنرل شہزاد اصغر بھٹی الیکشن کمپین کے سلسلے میں پاکستان روانہ ہو گئے جہاں پر وہ چوہدری ناصر احمد چھپر کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے این اے 71 پی پی 33 سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد الیاس کی الیکشن کمپین چلائیں گئے ۔ وہ کافی پرجوش نظر آرہے تھے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آبائی گاوں میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد کروائیں گئے جس کے لیے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں-یاد رہے کہ شہزاد اصغر بھٹی پی ٹی آئی سپین کے کوارڈینیٹر سمیت سیکریٹری انفارمیشن اور سیکریٹری جنرل کے اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی ٹی آئی سپین کے بنیادی ممبران میں سے ہیں جنہوں نے سپین میں پارٹی کی ترویج کے لئے انتھک محنت کی-