عظیم الشان فقید المثال محفل نعت 26 جولائی کو بارسلونا میں ہو گی، عالمی شہرت یافتہ قاری شاہد محمود کی خصوصی آمد
بارسلونا(بیورورپورٹ )مسجد صوفیا بارسلونا میں 25 جولائی جمعرات نماز عصر کے بعد ایک عظیم الشان فقید المثال محفل نعت ہونے جا رہی ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواالحاج قاری شاہد محمود قادری خصوصی شرکت فرما رہے ہیں۔ محفل نعت میں تلاوت قرآن مجید قاری عبدالرحمن اور زیر سر پرستی حضرت علامہ حافظ محمد سبحان نقشبندی خطیب جامع مسجد صوفیا ہونگے۔ دیگر نعت خواں میں حاجی محمد ظفر، محمدجلیل، عبدالحق ،محمد عاطف اور محمد نعمان شامل ہیں