تارکین وطن کی خبریں
ترک وطن سے متعلق پہلا عالمی معاہدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک وطن کے ایک عالمگیر معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ 193 میں سے 192 ممالک نے اس دستاویز کی توثیق کی ہے۔ ان کے بقول انہیں امید ہے کہ امریکا بھی اس معاہدے کی حمایت کرے گا۔ اس معاہدے کا مقصد محفوظ اور منظم طریقے سے ترک وطن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انسانوں کی اسمگلنگ پر قابو پانا بھی ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے دنیا کے قریب 200 ممالک نے بین الریاستی سطح پر تعاون میں اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے


واپس جائیں