تارکین وطن کی خبریں
چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی پاکستان اور یورپی عوام کے درمیان پل کے کردار کی تعریف کرتا ہو ں،سفیر محترم منصور احمد خان

ویانا(بیورورپورٹ )ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے گزشتہ روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نئے تعنیات ہونے والے سفیر محترم منصور احمد خان کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن آسٹریا کے صدر محمد ارشد باجوہ بھی تھے۔

ملاقات میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے فیڈریشن کی 14 ممالک میں متحرک تنظیم سازی اور وہاں پر مسئلہ کشمیر اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی حتی الوسع کوشش کی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کی مختلف پارلیمنٹس میں فرینڈ آف پاکستان گروپ بھی بنائے گئے ہیں جو پاکستان کے مثبت کردار کو اپنے لوگو ں میں متعارف کرا رہے ہیں۔ اس موقع پر آسٹریا فیڈریشن کے صدر محمد ارشد باجوہ نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن آسڑیا کے کام کی بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر سفیر محترم منصور احمد خان نے ای یو پاک فریند شپ فیڈریشن یورپ کے کردار کوسراہا اور کہا کہ میں چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی پاکستان اور یورپی عوام کے درمیان پل کے کردار کی تعریف کرتا ہو ں انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مثبت کردار کو یورپ میں نمایاں کرنے پر میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہو ں ۔ اور اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلاتا ہو ں


واپس جائیں