تارکین وطن کی خبریں
مستونگ خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،چوہدری امتیاز لوراں

بارسلونا(نمائندہ خصوصی )بلوچستان کے شہر مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے دوران ہوئے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 128ہو گئی۔ شہید ہونے والوں میں بی پی 32کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھائی نواب سراج رئیسانی بھی شامل ہیں ۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 142بتائی جارہی ہے۔اس دلخراش واقعہ پر پاکستان سیمت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔ بارسلونا میں مقیم معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ستار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں نے صحافیوں‌ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اورملک کی سلامتی کے لئے پاک فوج جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس کے بھرپور حمایت کرتے ہیں چوہدری امتیاز لوراں نےکہاکہ پوری پاکستان قوم کو متحد ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا انہوں نے کہاکہ مستونگ خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے اور قائم رہے گا پاکستان کو تباہ کرنے والے خود صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے انہوں نے مستونگ کے شہدا کی مغفر ت کے لئے دعا کی اور لواحقین کے لئے اظہار ہمدردی کی۔


واپس جائیں