تارکین وطن کی خبریں
ترکی سے یونان جانے کی کوشش،57 تارکین وطن گرفتار

ترک ضلع ازمیر کے ساحلی قصبے چشمہ کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش میں شامل 57 تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے

جنہیں ملک بدر کر دیا جائے گاترک ضلع ازمیر کے ساحلی قصبے چشمہ کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش میں شامل 57 تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے۔ ترک ساحلی محافظوں نے ایک اطلاع ملنے پر یہ کاروائی کی جس کے دوران ٹِم نے کھلے سمندر میں ایک پلاسٹک بوٹ کو روکا جس پر سوار شامی،عراقی،فلسطینی اور یمنی باشندے سوار تھے ۔ ان تمام تارکین وطن کو قریبی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ضروری کاغذی کاروائی کے بعد اُنہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔


واپس جائیں