پاکستانی فوج ملکی استحکام کی ضامن ہے،نازیبا الفاظ نا قابل برداشت ہیں۔ظہیر احمد عاطف
بارسلونا(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر ظہیر احمد عاطف نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن سپین کی پریس کانفرنس میں اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں پاکستانی فوج ملکی استحکام کی ضامن ہے اور سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرنے والوں دہشت گردی سے اور ملک میں ہر طرح کی آفت سے لڑنے والوں کے خلاف ایسی زبان نا قابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیانیہ اصل میں ان کے قائد نواز شریف کا ہے پاکستان سے مرکزی قیادت کا جو وہ بیرون ملک پارٹی ورکرز کی زبانوں سے ادا کروا رہے ہیں چونکہ وہاں کھل عام اس طرح سے گالم گلوچ کرنے والے پکڑے جاتے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان ملکی دولت لوٹنے پر احتساب کی زد میں آیا ہے اب یہ سب بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں پاکستان سے ان کو ن لیگ کا سورج غروب ہوتا نظر آ رہا ہے اور اب کوئی جسٹس قیوم کوئی ضیا الحق اس ملک میں نہئں ہے جو ان کو بچائے گا ادارے استحکام پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے ہئں۔ کشمیری عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے جو ہماری سرحدوں کی دن رات حفاظت کرتے ہیں-کوئی کشمیری بھی اس طرح کا بیانیہ برداشت نہیں کر سکتا- انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انتہائی افسوس ہے کہ بہت سے کمیونٹی راہنماوں اور صحافیوں کی طرف سے ابھی تک اس پر مذمت کے چند الفاظ بھی سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ 25 جولائی کو پاکستان میں ایک نئے نظام کا آغاز ہو گا اور وہ نظام اس ملک میں سپریم کورٹ سے ڈکلیئرڈ صادق اور آمین عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم بن کر لائیں گے اور آزاد کشمیر سے بھی بوسیدہ نظام کا جلد خاتمہ ہو گا اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہوں گئے اور پاکستان اور آزاد کشمیر میں ادارے مضبوط ہوں گئے جس میں کسی کو جرات نہیں ہو گی کہ وہ اپنے اداروں کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرے-