مسلم لیگ ن سپین کی پریس کانفرنس انتہائی نا زیبا الفاظ کے استعمال پرشدید ترین الفاظ میں مذمت،عبدالصبور
بارسلونا( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کی ایک پریس کانفرنس میں پاک آرمی کے لئے جو انتہائی نا زیبا الفاظ استعمال کیے گئے ان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں-ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالصبور نے سوشل میڈیا پر کیا۔
دوسرے ملک میں بیٹھ کر اپنی فوج کو گالی دینا اپنے ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے-نواز شریف کو کرپشن پر سزا ملی ہے اور وہ عدالتوں کی طرف سے دی گئی ہے پاک فوج کو ہر جگہ ملوث کرنا باعث شرم ہے- پاکستان کے اداروں کو گالی دینا ن لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے جو سرا سر غلط ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے-