ن لیگ سپین کی پریس کانفرنس، جتنی بھی مذمت کروں وہ کم ہے،شہزاد اصغر بھٹی
بارسلونا( مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی دکھ اور کرب کی حالت میں ہوں جب سے میں نے ن لیگ سپین کی پریس کانفرنس میں پاک آرمی کے خلاف کسی دوسرے ملک میں بیٹھ کر انتہائی اخلاق سے گری ہوئی گفتگو سنی-میں اس کی جتنی بھی مذمت کروں وہ کم ہے یہاں پر مذمت کے الفاظ کافی نہیں ہیں-ان خیالات کا اظہارشہزاد اصغر بھٹی سابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین نے سوشل میڈیا پر کیا۔
پریس کانفرنس میں موجود تمام افراد اس غلیظ زبان پر برابر کے حصے دار بنتے ہیں مجھے انتہائی افسوس اس بات کا بھی ہے کہ وہاں موجود صحافی حضرات تا حال خاموش ہیں اور ان کی ٹی وی چینلز پر شاندار کوریج کرنے میں مصروف ہیں۔ میری تمام کمیونٹی کے معززین سے گزارش ہے کہ ان کا سوشل بائیکاٹ اس وقت تک کیا جانا چاہئے جب تک یہ معافی نہ مانگ لیں یاد رکھیں اگر آج اس پر مٹی پاو پالیسی اختیار کی گئی تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گئے-میرا ان سے سوال یہ ہے کہ اسی آرمی کی گود سے آپ کے قائد نے سیاسی پرورش پائی ہے کیا وہ آپ بھول چکے ہیں۔ پچھلے دس سال سے پاکستان آرمی ملک میں جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ان کو سیاسی معاملات میں مسلسل گھسیٹنا انتہائی غلط ہے-یہ وہی آرمی ہے جس کی وجہ میری اور آپ کی فیمیلیز پاکستان میں چین کی نیند سوتے ہیں اور پاک آرمی کےنوجوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر سرحدوں پر حفاظت کرتے ہیں-یہ وہی آرمی ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جس کا کریڈٹ ن لیگ ہمیشہ لینے کی کوشش کرتی ہے۔ ان کےقائد کے بچے اور فیملی لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور پورا خاندان کرپشن میں سر سے پاوں تک دھنسا ہوا ہے اور یہ لوگ ان کو یہاں ڈیفنڈ کرنے میں مصروف ہیں اور اداروں کے خلاف ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں جو کسی صورت کسی محب وطن پاکستانی کے لئے قابل قبول نہیں ہے-