تارکین وطن کی خبریں
جنوبی افریقہ میں قتل ہونے والے 2بھائیوں سمیت 3افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

کیپ ٹاون(آن لائن)جنوبی افریقا میں پر اسرار طور پر جل کر جاں بحق ہونیوالے 3 افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں،ہلاک ہونے والوں میں 2سگے بھائی اور ایک کزن شامل ہیں،لواحقین کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ تینوں افراد کو قتل کرکے جلایا گیا ہے۔جمعہ کو جنوبی افریقا سے لائی جانے والی تینوں میتوں کو لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچا یا گیا جہاں سے انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مانانوالہ کے رہائشی تینوں افراد میں 2سگے بھائی ریاض،آصف اور کزن بلال شامل ہیں،تینوں افراد چھ سات سال سے جنوبی افریقہ میں محنت مزدوری کر رہے تھے۔ریاض، آصف اور بلال کو پیر اور منگل کی شب 2 جولائی کو قتل کیا گیا تھا۔لاہور ایئرپورٹ پر میتیں لینے کیلئے آئے ورثاء کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ تینوں افراد کو پہلے قتل کیا گیا اور پھر جلایا گیا ہے۔


واپس جائیں