تارکین وطن کی خبریں
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں ظہیر احمد عاطف کا عشائیہ،پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

بارسلونا(پ ر)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں چیف آرگنائزر ظہیر احمد عاطف کی طرف سے قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال میں عشائیہ کی تقریب ہوئی جس کو پی ٹی آئی سپین نے چند گھنٹوں کے مختصر وقت میں آرگنائز کیا-عشائیہ کی تقریب میں ہال کچھا کھچ پی ٹی آئی سپین کے عہدیداران،ممبران،کارکنان اور عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں سے بھرا ہوا تھا-

ہال میں بڑی تعداد میں آنے والے معزز مہمانوں کو بیٹھنے کے لئے نشتیں نہ مل سکیں اور وہ دوران تقریب کھڑے رہے-ہال وقتا فوقتا عمران خان زندہ باد،بیرسٹر سلطان زندہ باد،پی ٹی آئی سپین زندہ باد اور آئی آئی پی ٹی آئی کے نعروں سے گونجتا رہا اور پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کے جذبات دیدنی نظر آتے رہے-

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت فاروق شائق سانگو نے حاصل کی جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور احتراما ہال میں موجود لوگ کھڑے رہے-تقریب میں سٹیج سیکریٹری کے فرائض پی ٹی آئی سپین کے سیکریٹری انفارمیشن عبدالصبور نے ادا کیے-مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو عمران خان پاکستان کا وزیراعظم بنے گا اور پاکستان سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ ہو گا اور ایک نئے پاکستان کا آغاز ہو گا-تمام مقررین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں کہ آزاد کشمیر سے بھی ن لیگ اور پی پی پی کا خاتمہ ہو گا اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم ہوں گئے جس کے بعد عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر ملیں گئے اور مقبوضہ کشمیر میں میں آزادی کو سورج طلوع ہو گا-

مقررین میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سپین ظہیر احمد عاطف،سیکریٹری جنرل چوہدری ناصر محمود،چیئرمیں ایگزیکیٹو کونسل علی ذوالفقار حشمت،ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر ہما جمشید،نائب صدر عمران یونس صندل،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سید فریاد حسین شاہ،سینئر نائب صدر چوہدری ناہید انجم،سینئر نائب صدر چوہدری یاسر گجر اور دیگر نے خطاب کیا-

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی سپین کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ صرف چند گھنٹے کے مختصر وقت میں آپ نے اتنے لوگ جمع کر لئے اس دورے میں میرے پاس وقت کی بہت قلت ہے کیونکہ میں مسلہ کشمیر کے لئے آیا ہوں تا کہ سپینش اتھارٹیز کو کشمیر پر ہونے والے ظلم وستم پر آگاہی دے سکوں جس کے لئے یہاں پر کشمیر کانفرنس کی اور پارلیمنٹ کا دورہ بھی کروں گا اس وجہ سے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو وقت نہ دے سکا لیکن میں اکتوبر میں دوبارہ آوں گا اور میرا وہ دورہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے لئے ہو گا اور اس وقت عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ہو گا-

تقریب کے آخر میں چیف آرگنائزر ظہیر احمد عاطف نے پی ٹی آئی سپین کے تمام عہدیداران ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی مختصر وقت میں عشائیے کی اس تقریب کو جلسے میں بدل دیا-


واپس جائیں