تارکین وطن کی خبریں
لندن میں "خوش حال پاکستان بس" کمپین متعارف کرادی گئی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) ایک نجی سرمایہ کار گروپ نے پاکستان کو ایک اہم اور عالمی معیشت میں ابھرتے ہوئے پلیئر کی حیثیت سے پیش کرنے کیلئے لندن کی مشہور سرخ ڈبل ڈیکر بسوں پر " خوش حال پاکستان بس" کمپین متعارف کرا دی۔نجی سطح پر سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی سی پی آئی سی جس نے62 بلین ڈالر پروجیکٹ " چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور" ( سی پی ای سی) میں رئیل سٹیٹ بزنس مواقعوں پر توجہ موکوز کر رکھی ہے ،اس کی جانب سے دو ہفتوں کیلئے 100 بسوں پر قوی الحبثہ بینرز آویزاں کئے ہیں جس پر " خوش حال پاکستان # 2030, سی پی آئی سی" تحریر ہے۔ یہ بسیں لندن کے وسیع نیٹ ورک پر چلتی ہیں جس میں سینٹرل لندن زونز شامل ہیں اور ہزاروں افراد کی نگاہوں میں آئیں گی۔ اس کمپین کا مقصد لندن کے مسافروں اور سیاحوں کو جوکہ مقامی ہوں یا بین الاقوامی ، یہ یاد دہانی کرانی ہے کہ جنوبی ایشیائی ملک میں بے شمار کاروباری مواقعے موجود ہیں


واپس جائیں