تارکین وطن کی خبریں
پیر فیاض الحسن سروری قادری سرکار کا دورہ فرانس ۔ناموس رسالت کے سلسلے میں خطاب

فرانس(نمائندہ خصوصی)حضرت سلطان باھو ٹرسٹ کے چیرمین سرکار پیر فیاض الحسن سروری قادری آج فرانس میں تشریف لائےہیں ہماری حق باھو ٹرسٹ کی پریزڈینٹ محترمہ روحی بانو اورجرنل سیکرٹری محترمہ نینا خان اور لیڈیز جن میں محترمہ ممتاز ملک ، محترمہ فرحت عاشق رخشندہ مجید ،سادیہ فرخندہ اور دیگر خواتین کےساتھ خطاب فرما رہے ہیں پیر صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمیں ناموس رسالت کے لیے کام کرنا چاہئے تاکہ آپ کی آئندہ آنے والی نسلوں تک یہ پیغام ٹرانسفر ہو کوشش کیجئے کہ اپنے رویہ میں پیار و محبت کو فروغ دے کیونکہ ہمارا اسلام ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے سے میانہ روی اور عاجزی کا پیغام دیتا ہے آخر میں پیر صاحب نے سب کے لیے خاص طور پر امت مسلمہ کے لیے دعا فرمائ


واپس جائیں