تارکین وطن کی خبریں
پاکستان تحریک انصاف ترینتو نے بولزانو کی پرانی باڈی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے نئی باڈی بنانے کا اعلان کر دیا

کھاریاں‌(‌ نمائندہ خصوصی( تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ترینتینو آلتو آدیجے جس میں ترینتو اور بولزانو کی باڈیز شامل تھیں چند اختلافات کی بنا پر مکمل باڈی سے مشاورت کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا اور کہا کہ بولزانو میں نئی باڈی تشکیل دی جائے گی یہ بات واضح کرتے چلیں کہ علیحدگی کا فیصلہ الیکشن کے چھ مہینے بعد کارگزاری اور باہمی رویہ دیکھ کر کیا گیا ہے ترینتو چیپٹر کے سربراہ چوہدری عمر فاروق گجر ،کلیم خان اقسم چوہدری اور دیگر ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ہم کام پارٹی اور ملکی بقا کے لیئے کر رہے ہیں۔

عہدے اور فوٹو سیشن عمر ناز جیسے لالچی لوگوں کو مبارک ہوں جن کا نا کوئی نظریہ ہے اور نا کوئی زبان ایسے لوگ صرف ذاتی تشہیر کے لیئے پارٹی میں آئے ہیں اور ذاتی تشہیر کیلیئے پارٹی کے عہدے داروں کے ساتھ سودے بازی کرتے ہیں۔جو کہ پی ٹی آئی ترینتو کے لیئے قابل قبول نہیں جناح گروپ ترینتو ایک نظریے کا نام ہے ہم زاتی انا پے تو سمجھوتا کر سکتے ہیں لیکن ورکرز کی عزت کا سودا صرف عمر ناز کا کام ہے ۔

پی ٹی آئی ترینتو جناح گروپ کے تمام میمبرز کی عزت ایک جیسی اور سانجھی ہے۔اور ہمارے تمام فیصلے باہمی مشاورت کے بعد ہوتے ہیں ترینتو میں کرتا دھرتا کوئی فرد واحد نہیں ۔ اس موقعہ پر چوہدری قمر تبریز گورسی نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہو کہا کہ ہم بولزانو میں اپنی محنت دیکھائیں گے اور ہماری محنت ہی ہماری پہچان ہوگی گیدڑ بھبکیوں کی ہماری تربیت نہیں۔


واپس جائیں