ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پلاسا سانت جائیمے میں کشمیر کے حق خودارادیت اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،سینکڑوں افراد کی شرکت
بارسلونا( بلال بھٹی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم وستم، بربریت اور خواتین وبچوں پر پیلٹ گنز کا ستعمال جس سے کشمیریوں کی بینائی ختم کی جارہی ہے۔ کے خلاف ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پلاسا جائیمے بلدیہ ہاوس اور صدر ہاوس کے درمیان اسکوائر پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کی سعادت محمد اقبال چوہدری نے حاصل کی۔ مظاہرین کے ہاتھو نمیں کتبے پکڑے ہوئے تھے جن پر فری کشمیر، فری خالصتان، فری ناگا لینڈ اور کشمیر میں ظلم کو بند کیا جائے جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے بلند شگاف نعروں سے وہاں موجود غیر ملکی سیاحو ں کو بھی متوجہ کئے رکھا۔ مظاہرین انڈیا دہشت گرد، انڈیا دہشت گرد۔مودی دہشت گرد، قاتل قاتل مودی قاتل، جمہوریت کے رکھوالے کہاں ہیں، کشمیریو ں کو انصاف دو،کشمیر زندہ باد ،پاکستان زندہ باد جیسے نعرے لگاتے رہے۔ کشمیر کی حق خود ارادیت کا احتجاجی مظاہر ہ کی صدارت ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان جبکہ قیادت چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کی چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر، پاک فیڈریشن اسپین کے صدر چوہدری ثاقب طاہر، پاک یونائیٹڈ فیڈریشن کے صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ، چوہدری محمد اقبال ،صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان نے خطاب کیا۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیری عوام انصاف چاہتی ہے ۔اور دنیا کے منصو کہاں ہیں جنہیں کشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوںکا بہتا لہو نظر نہیں آ رہا۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے حق خود ارادیت دیا جائے، یورپ یہاں پر جانوروں کی حقوق کی بات کی جاتی ہے وہاں پر کشمیریوں کی آواز کیوں نہیں اٹھائی جاتی کیا کشمیری انسان نہیں ہیں۔ جس جگہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا وہیں پر جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں بھی جانروں کے حقوق مانگ رہی تھیں۔ لیکن افسوس کہ کشمیریوں کے حقوق غضب کئے جارہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر بھارت خود کو جمہوریت کا چئیمپین سمجھتا ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو جانے دے تاکہ دنیا کو علم ہو سکے کہ دنیا کی بڑی جمہوریت کس طرح انسانوں پر ظلم اور ان کے بنیادی حقوق غضب کئے ہوئے ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ یورپ میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دلائے اور وہاں کی عوام کی آواز دنیا سن سکے۔ احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر معروف گلو کار جمی شیخ نے کشمیر کا ملی نغمہ سنایا جسے تمام مظاہرین نے مل کر گایا۔احتجاجی مظاہرہ میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔جن میں منہاج القرآن اسپین، ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد،پاک فیڈریشن اسپین، یونائیٹڈ فیڈریشن اسپین، پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین، پاکستان تحریک انصاف اسپین،دعوت اسلامی اسپین،مسلم سوسائٹی اسپین اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔