تارکین وطن کی خبریں
اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں ڈکلیئریشن کے دوران مشکلات کا سامنا

کراچی: (بیورورپورٹ ) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ڈکلیئریشن کے دوران کئی مشکلات کا سامنا ہے، 800 کے لگ بھگ ڈکلیئریشن سسٹم میں پھنس گئے۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے آخری دو روز کئی افراد کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے،

ذرائع کے مطابق اب تک لگ بھگ 600 سے 800 ڈکلیئریشنز سسٹم میں پھنس چکے ہیں۔نیویارک میں کئی افراد کو پریشانی کا سامنا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کے اعتراضات کا بتا کر ایمنسٹی سکیم فارم بھرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب اعتراضات کا کوئی مناسب جواب بھی نہیں دیا جا رہا۔ بیرون ممالک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پریشانی کی صورت میں حکام سے رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا، ایمنسٹی اسکیم سے متعلق سٹیٹ بینک میں ڈیسک بھی قائم نہیں، دوسری جانب بینک چارجز بھی وصول کیے جارہے ہیں۔


واپس جائیں