سپیرئر سینٹر آف نیشنل ڈیفنس سپین میں تقرین تقسیم اسناد،میجر عمران جعفر بھی شریک
میڈرڈ(نمائندہ خصوصی )سپیرئر سینٹر آف نیشنل ڈیفنس اسپین کا معروف عسکری انسٹیٹیوٹ ہے جو کہ میجر رینک اور اس سے بالا افسران کے لئے فوجی اسٹرٹیجک سطح کے کورس کرواتا ہے۔
گزشتہ روز میڈرڈ میں ایک سالہ کورس کے اختتام پر سپیرئر سینٹر آف نیشنل ڈیفنس کی جانب سے تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سپین کے بادشاہ فیلپVI نے خصوصی شرکت کی اور اسناد تقسیم کیں۔ پاکستان آرمی کے میجر عمران جعفر نے اس کورس میں حصہ لیا. وہ چند افسران میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنا ڈپلومہ فیلپVI سے حاصل کیا. اس موقع پر پاکستان کے سفیر عزت ماب خیام اکبر بھی موجود ہیں ۔