تارکین وطن کی خبریں
مئیر بارسلونا کی سربراہی میں ہونے والے تاریخی اجلاس میں 1/30 کے قانون کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا

بارسلونا(سید شیراز)آریا میتروپولیتانا کے اجلاس کا اختتام اوبر اور کابی فائی کے تابوت میں آخری کیل مئیر کولاو نے ٹھونک دیا۔آج مورخہ 26 جون کو مئیر بارسلونا کی سربراہی میں ہونے والے تاریخی اجلاس میں 1/30 کے قانون کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ سیاسی جماعتوں PPاور ciudadans نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

اس موقع پر پاک ٹیکسی کی جانب سے اقبال کھوکھر ،سید شیراز اور سلمان رانجھا نے اجلاس میں شرکت کی ۔ایجنڈا کے 29 نمبر پر اوبر اور کابی فائی کا معاملہ اور 1/30 کے قانون پر ووٹنگ ہوئی ۔اس موقع پر مخالف جماعتوں کی تنقید پر ٹیکسی ایسوسی ایشن کے نمایئندگان نے ہوٹنگ بھی کی۔تاہم سینئر لیڈرشپ اس موقع پر تحمل اور برداشت کا سبق دیتی رہی۔ ووٹنگ مکمل ہوتے ہی مئیر نے قانون کی منظوری کا اعلان کیا۔ اور مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے ایسوسی ایشن ممبران نے نعرہ بازی اور تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ٹیکسی ڈرائیورز کی ایک بہت بڑی تعداد نے آریا آفس کے باہر اپنے ممبران کا انتظار کیا۔ اور انکی امد پر بھرپور استقبال ،اورنعرہ بازی کی جس سے جشن کا سماں بندھ گیا۔بعد ازاں پاک ٹیکسی کے ممبران نے ایرپورٹ پر روایتی انداز میں مٹھائی بانٹ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔


واپس جائیں