ای یو پاک فرینڈ شپ کے صدر چوہدری مظہر کی طرف سے عید ملن
برسلز( عظیم ڈا ر)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری مظہر نے اپنی رہائش گاہ برسلز کے علاقہ کرینم میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔اس موقع پر بلجیم سمیت ہالینڈ کی سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے اپنے تہنیتی پیغام میں اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کو عیدمبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے قومی و مذہبی تہواروں پر مل بیٹھنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میں پہلے ہی گروپ بندیوں اور تقسیم کی وجہ سے ایک خلیج پیدا ہوچکی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن دوستانہ تعلقات کے تحت کمیونٹی کے اندر پیدا خلیج کو ختم کرنے کے لیے ڈائیلاگ کے ذریعے اپنی خدمات سرانجام دے کر پاکستانی قوم کو ایک پیج پر متحد کرنے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے عید ملن پارٹی منعقد کرنے پر چوہدری مظہر کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ منعقدہ پارٹی میں بلجیم کے تمام فہمیدہ حلقوں کی شخصیات کی شمولیت کمیونٹی کے اندر اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کی عمدہ مثال ہے۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری مظہر نے عید ملن پارٹی کو اکھٹے مل بیٹھنے کا وسیلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کام کے اندر سیاست نے ہماری معاشرتی اقدار کا بیڑا غرق کے رکھ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے وطن عزیزسے ہجرت اس لیے کی کہ اپنے اور اہل وعیال کی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گےمگر بدقسمتی سے ہمارے اندر سیاسی سماجی کاروباری مذہبی گروپوں نے ہمارے درمیان اختلافات اور تقسیم کی ایسی سیاست حائل کردی کہ ہم کسی دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہی نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ فلاں فلاں پارٹی کا ممبر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسی فکر کے تحت تشکیل دی گئی کہ اس فیڈریشن میں کمیونٹی کی تمام جماعتیں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی کے افراد کو متحد کرکے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے احسن اقدام اٹھایا جائے۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے سرپرست حاجی منیر لوسر نے کہا ہمیں ذاتی نمائش کرنے والی سیاست سے اجتناب کرتے ہوئے قومی مفاد کی خاطراقدام اٹھانا چاہیے۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن بلجیم کے صدر حاجی شاہد فاروقی نے کہا کہ عید ملن پارٹی پر کمیونٹی کی تمام سیاسی سماجی جماعتوں کا ایک ساتھ مل بیٹھنا خوش آئند ہے۔سفارتخانہ پاکستان برسلز کے ہیڈ آف چانسری گیان چند نے عید ملن پارٹی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو آپس میں متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور سفارتخانہ کی جانب سے اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستانی ایمبسی آپکا گھر ہے ہم کمیونٹی کی ممکنہ امداد کے لیے ہر وقت حاضر ہیں عید ملن پارٹی میں ہالینڈ کےحاجی جاوید عظیمی، ملک پرویز، پی ٹی آئی یورپ آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر چوہدری نصیر، چوہدری خالد،چوہدری خادم بٹ، ملک طارق، ملک مغیث، مرزا عمران بیگ، چوہدری ذوالفقار، محمد طاہر، چوہدری امتیاز، چوہدری جاوید، شاہ شیراز، حاجی رخسار، بشارت، محمد صفدر، ظفر میاں، محمد سلمان، نذیر، ستاراور دیگرنے پروگرام میں شرکت کی۔